ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ:قمار باز ی میں مصروف 11 افراد پولیس حراست میں ، جائے وقوع سے 6لاکھ برآمد

چھتیس گڑھ:قمار باز ی میں مصروف 11 افراد پولیس حراست میں ، جائے وقوع سے 6لاکھ برآمد

Fri, 10 Nov 2017 23:02:17    S.O. News Service

رائے پور 10نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کھم ترائی تھانہ پولیس نے جمعہ کی صبح دبش دے کر 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام عائد ہے کہ وہ سبھی گرفتار شدہ افراد قمار بازی میں مصروف تھے اور جائے وقوع سے 6 لاکھ روپے بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔ مذکورہ معاملہ میں قمار بازی دفعات کے تحت کاروائی کی گئی ہے ۔ کھم ترائی تھانہ انچارج پورنیما لامبا نے کہا کہ آج جمعہ کی صبح مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ شیتل تالاب کے پاس امین الدین کے مکان میں قمار بازی چل رہی ہے ۔معلومات حاصل کرنے کے بعد کھم ترائی پولس نے موصولہ اطلاعات کے بموجب نشان زد مقام پر دبش دی ، پولیس کو دیکھتے ہوئے سبھی قمار باز بدحواسی کے عالم بھاگ کھڑے ہوئے ، تاہم جو فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے پولس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور موقعہ سے مبلغ 6لاکھ رقم بھی ضبط کرلی ۔ واضح ہو کہ پولس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کی عمر 30سے 20سال کے اندر ہے اور یہ سبھی نوجوان ہیں ۔ کسی معاشرے کے نوجوان کا اتنی بڑی تعداد میں قمار بازی میں مصروف ہونا ملک کے مستقبل پر سوالیہ نشان بھی ہے ۔


Share: